اپنی سالمیت اور وقار کا دفاع کریں گے، حملے کا حساب دینا پڑے گا، ایرانی صدر

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قابضین کو اس بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا، اپنی سالمیت اور وقار کا دفاع کریں گے بزدلانہ حملے کا حساب دینا پڑے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ایران اپنے دکھوں اور خوشیوں میں شریک، مزاحمت کی راہ کے مستقل اور قابل فخر ساتھی، مزاحمت کے بہادر رہنما اسمعیل ہانیہ کی موت کا نوحہ کررہا ہے، کل میں نے اسماعیل ہنیہ کے فاتحانہ ہاتھوں کو بلند کیا اور آج میں اسے اپنے کندھے پر رکھ کر دفناؤں گا۔
خیال رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ تہران میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے جہاں ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں قتل کیا گیا، اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا، حماس نے بھی ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصیدیق کی، ایران کا کہنا ہے کہ حملہ آج صبح کے وقت کیا گیا، قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی عمر 61 برس تھی، وہ 1962 ءمیں غزہ کے شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے، انہوں نے غزہ کی اسلامی یونیورسٹی سے 1987ء میں عربی ادب میں ڈگری حاصل کی پھر 2009 ءمیں اسلامی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی، اسماعیل ہنیہ 1988ء میں حماس کے قیام کے وقت ایک نوجوان بانی رکن کی حیثیت سے شامل تھے، 1997 ءمیں وہ حماس کے روحانی رہنما شیخ احمد یاسین کے پرسنل سیکریٹری بنے، 1988ء میں اسماعیل ہانیہ کو 6 ماہ قید میں رکھا گیا ۔
مزید یہ کہ 1989 میں دوبارہ گرفتاری کے بعد 1992 ءمیں اسماعیل ہنیہ کو لبنان ڈی پورٹ کیا گیا جس کے اگلے سال اوسلو معاہدے کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غزہ واپسی ہوئی، 2017ء میں انہیں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، وہ 2023 ءسے قطر میں قیام پذیر تھے، 2006ء میں فلسطین کے الیکشن میں حماس کی اکثریت کے بعد اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی اتھارٹی کا وزیراعظم مقرر کیا گیا، حماس فتح اختلافات کے باعث یہ حکومت زیادہ دیر نہ چل سکی لیکن غزہ میں حماس کی حکمرانی برقرار رہی اور اسماعیل ہنیہ ہی اس کے سربراہ تھے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر