معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

فیصل آباد ( نیشنل ٹائمز) معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے، نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایک اور مایہ ناز فنکار سے محروم ہو گیا۔ پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال دارِ منگل کی شب کو انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم کی تدفین اور نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ سردار کمال کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کامیڈینز ، انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنے کیرئر میں سینکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ سردار کمال کے انتقال پر ملک کی فنکاروں اور اعلٰی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر