وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ مہنگائی میں کمی ہونے کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ مہنگائی میں کمی ہونے کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہو جانے کا دعوٰی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوسرے ماہ میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو جائے گی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اگست 2024 میں مہنگائی کم ہوکر 11 سے12فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ جولائی میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 12 سی13 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ مہینوں میں برآمدات اور درآمدات میں اضافے کی توقع ہے، جولائی میں برآمدات 2.4 سے 2.7 ارب ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی کے لیے درآمدات کا تخمینہ 4.5 سے 4.9 ارب ڈالرز تک ہے، اس کے علاوہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق مستحکم ایکسچینج ریٹ، درآمدات پرنرمی سیبڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ عالمی منڈی میں اشیا کی قیمتوں میں کمی بیرونی سیکٹرکے استحکام کے لیے اہم ہے۔

یہاں واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے، جس پر ہر طبقے سے وابستہ لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں بے شمار نئے ٹیکسز کے نفاز سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آیا ہے، تاہم وزارت خزانہ کا دعوٰی ہے کہ ناصرف مہنگائی کم ہو گئی ہے، بلکہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی مزید کم ہو جائے گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر