عمران خان کا نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت سے رجوع کرلیا، جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں، عمران خان کی جانب سے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے دائر کی گئی درخواستیں منظور کی جائیں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریمانڈ کیس کا تحریری فیصلہ 5 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، جسمانی ریمانڈ کےدوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے، اگر مقدمہ نہیں بنتا تو جج مقدمہ سے ڈسچارج کر سکتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے، آئین کے تحت کسی کی ازادی پر غیر قانونی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، ایک سال تک ان بارہ مقدمات میں درخواست گزار کو گرفتار نہیں کیا گیا، پراسیکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کر سکے، پراسکیوٹر جنرل سرکاری افسر کے بیان کے علاوہ درخواست گزار کے خلاف کوئی مواد نہیں دکھا سکے، درخواست گزار کے اعانت کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے بظاہر کوئی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈ پر موجود نہیں۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ججز کو آئین کا آرٹیکل دس بھی دیکھنا چاہیے، ریمانڈ کے وقت ملزم کا حق ہے ملزم جج کے سامنے اپنا موقف پیش کر سکے، درخواست گزار کا دیا گیا جسمانی ریمانڈ سپریم کورٹ کی ریمانڈ سے متعلق جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق نہیں، اس لیے درخواست گزار کا بارہ مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے، عدالت عالیہ عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ اور اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر