بشریٰ بی بی کی مشکلات میں اضافہ، 11 مزید کیسز میں ملزم نامزد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نے اپنا جواب جمع کروایا، جس سے معلوم ہوا کہ راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد کردیا ہے، پولیس نے بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی میں درج 11مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی، سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں، جن میں سے تین کیس نیب راولپنڈی میں درج کیے گئے ہیں جب کہ ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے‘، ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا، جس پر عدالت ایف آئی اے اور بلوچستان پولیس کو پیر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

دوسری طرف احتساب عدالت اسلام آباد نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے جب کہ عمران خان اور بشری بی بی کو بھی جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
سماعت کے دوران بشری بی بی اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ روسٹرم پر آئیں اور جج محمد علی وڑائچ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کریں میں نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑا ہے، آپ جس منصب پر بیٹھے ہیں کیا آپ کو نظر نہیں آرہا نیب کیا کررہی ہے؟ ہمارے ساتھ مسلسل نا انصافی ہورہی ہے، نیب والے بائیں جانب اور ہم دائیں جانب کھڑے ہیں، نیب والے ایک کے بعد دوسرا جھوٹا کیس فائل کررہے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر