پارٹی نے ایک بار نکال دیا تو فواد چوہدری کی طرح دوبارہ نہیں آئوں گا، شیر افضل مروت

پشاور(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر ایک بار پارٹی نے نکال دیا تو فواد چوہدری کی طرح دوبارہ نہیں آئوں گا، پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے چلنے والی تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، جب بھی پارٹی تحریک چلائے گی تو انہیں میری ضرورت ضرور پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہمیں مارا، چار دیواری کا تقدس پامال کیا وہ سب اچھی نشستوں پر بیٹھے ہیں، جب چیف سیکرٹری اور آئی جی وہی ہونگے تو علی امین کیسے با اختیار ہوں گے، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلی کو سرنڈر کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن پولیس والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ صوبے پر مسلط
ہیں، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلی کو انہیں واپس کرنا چاہیے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین نے بحیثیت وزیر اعلی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کے بارے میں کچھ نہیں کہتا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، رہائی تحریک کیلئے کسی این او سی اور اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات ہوئی، میں پارٹی کے ساتھ ہوں، فواد چوہدری کی طرح نہیں کہ اگر کوئی مجھے پارٹی میں رکھے تو رہونگا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر