اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہرادارہ اپنے فرائض انجام دے، کسی ادارے کی سیات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پارلیمان میں کبھی کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کی قرارداد نہیں آئیبیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کرابھررہی ہے، ہم مذمت کرتے ہیں ججز کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے آج بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے، ہمیں امید ہے عدلیہ گرفتارسوشل میڈیا ارکان کو انصاف فراہم کریگی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے جو لسٹیں ہیں انھیں شائع کیا، بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے کمیٹیاں بنائیں۔
3کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، بیرسٹر گوہر



