الیکشن کمیشن نے مزید 93 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کے مزید ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 29، خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کے 6 اراکین کو بھی پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اب تک 246 میں سے 93 اراکین کی پی ٹی آئی سے وابستگی تسلیم کر لی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کے نام اپنی ویب سائٹ پر شائع کردئیے تھے۔واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر