اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی ،اس کیلئے خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیئے، مصدق ملک



