بنگلہ دیش، طلبا نے اپنے لیڈرز کو رہا نہ کیے جانے پر دوبارہ سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیدیا

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش میں طلباء کے پرتشدد احتجاج کے چند روز بعد ایک گروپ نے اپنے رہنماؤں کو رہا نہ کیے جانے پر دوبارہ سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے ملازمتوں میں کوٹے پر تنازع کے دوران پر تشدد مظاہروں میں کم از کم 205 افراد مارے گئے تھے۔ فوج کا گشت اور ملک گیر کرفیو کا نفاذ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد بھی برقرار ہے اور پولیس نے کم از کم نصف درجن طلباء رہنماؤں سمیت ہزاروں مظاہرین کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے” اے ایف پی” نے بتایا ہے کہ اس امتیازی سلوک کے خلاف طلباء نے کہا ہےکہ وہ اس ’ناانصافی‘ کے خلاف دوبارہ احتجاج کریں گے۔ عبدالحنان مسعود نے نامعلوم مقام سے ایک آن لائن بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ گروپ کے سربراہ ناہید اسلام اور دیگر کو رہا اور ان کے خلاف مقدمات کو واپس لینا چاہیے۔

“جنگ “کے مطابق پولیس سے مفرور عبدالحنان مسعود نے مظاہرین کی اموات کا ذمہ دار حکومتی وزراء اور پولیس افسران کو ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر