پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہو رہے، رپورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہو رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی قید کے دوران پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اسٹیبلشمنٹ کی نہ تو کوئی بات چیت ہوئی نہ ہی اسکے امکانات مستقبل میں نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کا
کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ 9 مئی کے حوالے سے ایک معیار طے کر چکی ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ذمہ داری قبول کر کے قوم سے معافی مانگنی ہو گی اور اس معیار کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس کے ذریعے ریکارڈ پر بھی لایا جا چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ یہ افواج پاکستان کا مقدمہ نہیں پورے پاکستان کی عوام کا مقدمہ ہے، انہوں نے سات مئی 2024 کو اپنی پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا تھا کوئی سیاسی ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو ، عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرے ، فوج کے حوالے سے پراپیگنڈا کرے اس سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا، ایسے ٹولے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ صدق دل سے معافی مانگے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اچانک اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئیاسٹیبلشمنٹ کو اپنے رہنماں کے بیانات کے ذریعے غیر رسمی طور پر مثبت پیغامات بھجوانے شروع کئے ہیں جن پر پی ٹی آئی کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ حلقوں کی جانب سے خود یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت شروع ہو گئی ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ رپورٹک ے مطاقب ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے کچھ حلقوں کی جانب سے یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت چاہتی ہے جو حقیقت نہیں، تحریک انصاف کی جانب سے یہ تاثر حکومتی صفوں میں بے چینی اور بد گمانی پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے تاکہ حکومتی جماعت ن لیگ میں شامل کچھ شخصیات اس پر اسٹیبلشمنٹ مخالف رد عمل دیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر