کراچی (نیشنل ٹائمز )عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینے کاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی ) کی جانب سے کے لیکٹرک ہیڈآفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مفتاح اسمایل نے کہا کہ وزیراعظم سے گزارش ہے بل کم کردیں، کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کردیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ا لیکٹرک اب پھر نیپرا کے پاس جا کر کہتی ہے ریٹ بڑھادیں، 199یونٹ کا بل201 یونٹ کا بل کیوں لگاتے ہو، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے، اگر12گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توبل کم ہونا چاہیے۔انکا کہناتھا کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، کے الیکٹرک والوں سے کہتا ہوں اووربلنگ بند کر دیں، 2000 کا بل 5000 کیوں کر دیتے ہیں۔انہوں نے کے ا لیکٹرک دفتر میں یادداشت جمع کرا دی۔انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی بل میں ٹیکس لینا بند کر دے تو 50 ارب روپے کا فرق آئے گا اپنی کوتاہیاں عوام پر نہ ڈالی جائیں ہم نے کوئی بھی ایک دن بجلی بل تاخیر سے جمع کرائے تو لیٹ فیس لگادیتے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کمرشل پر37فیصد ٹیکس لگتاہے، حکومت نے اپنے اخراجات بڑھائے ہیں، سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اخراجات بڑھائے گئے ہیں،گھریلوصارف پرٹیکس نہ لگا ئو ، صرف 50 ارب کم کرنے ہوں گے، جولائی سے ستمبرتک ٹیکس ختم کریں۔ مسلم لیگ ن نے300 فری یونٹ دینے کاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ، حکومت نے بجلی کے ریٹ بڑھادئیے ہیں، 2015 سے آج تک350 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب علاقوں میں 12،12 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں تمام پاکستانی برابر ہیں کسی کو بھی فری بجلی نہ دو لیکن ٹیکس ختم کردو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو، عام آدمی کو فری بجلی نہیں مل رہی تو کسی کو بھی نہیں ملنی چاہیے، ہم توڑ پھوڑ والے لوگ نہیں ہیں، مگر ہم جائیں گے اور اپنا مقدمہ سب کے سامنے رکھیں گے، مجھے پتا ہے میرے میڈیا کے بھائی لوگ بھی بہت پریشان ہیں مگر آپ حکومت پاکستان، کے الیکٹرک کا موقف بھی سامنے رکھتے ہیں۔
کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، ن لیگ نے300 فری یونٹ دینے کاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ، مفتاح اسماعیل



