ویب سیریز برزخ میں ہم جنس پرستی پر مبنی مناظر پر لوگ برہم

کراچی (آئی این پی) اداکار فواد خان اور صنم سعید کی نئی ویب سیریز برزخ میں ہم جنس پرستی پر مبنی مناظر دکھائے جانے پر ناظرین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آگیا۔ سلمان شاہد، فواد خان اور صنم سعید جیسے منجھے ہوئے اداکار اس ویب سیریز میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ اس ویب سیریز میں ہم جنس پرستی حساس اور متنازع موضوع کو چھوا گیا ہے جس پر مداح برہم نظر آرہے ہیں۔ ڈرامے میں سلمان شاہد نے جعفر خانزادہ کا کردار نبھایا ہے، سیف اللہ ان کا بڑا بیٹا ہے جس کا بچپن سے ہی ہم جنس پرستانہ رجحان دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں ہم جنس پرستی کے عنصر پر ناظرین نے شدید مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیراسلامی تصورات کو عام کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مواد پر مبنی ڈرامے، اداکاروں، لکھاریوں اور ہدایت کاروں کی ہر سطح پر اعلانیہ مذمت کی جانی چاہیے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر