خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ، ایف سی اہلکار جاں بحق، 5زخمی

پشاور /اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس سٹیشن پر حملے میں ایک ایف سی اہلکا ر شہید اور 5زخمی ہو گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر نے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پولیس کے مطابق وسطی کرم میں دہشت گردوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا ، حملہ وسطی کرم کے سرپاخ تھانے پر کیا گیا ،ذرائع کے مطابق حملے میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے تھانے کو نشانہ بنایا گیا،حملے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور 5 جوان زخمی ہوگئے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وسطی کرم میں طویل عرصے سے عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ دریں اثناء صدر مملک آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے اہلکار کو خراج عقیدت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی، وزیراعظم شہباز شریف نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت کی اور حملے میں شہید ایف سی اہلکار اخسان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ضلع کرم میں تھانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں ۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اہلکار نے جان پر کھیل کر بڑے نقصان سے بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئیشہید ہونے والے ایف سی اہلکار اخسان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سپیکر نے کہا کہ شہید اہلکار اخسان جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں اور قوم کا فخر ہیں،شہداکی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اسپیکر نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں شہدا کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔اسپیکر نیاللہ تعالی سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر