حکومت نے حافظ نعیم کی بات مانی تو بڑا عالمی اسکینڈل بن جائے گا اور ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوا ہے، حکومت ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ حافظ نعیم کی بات فورا مان لے، اس طرح تو ایک بڑا عالمی اسکینڈل بن جائے گا اور ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے کھوئے ہوئے موقعوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سب سے بڑا احتجاج کا موقع جو مس کیا وہ نو فروری کو تھا جب تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ان کا مینڈیٹ چھینا جارہا تھا، جماعت میں اسد قیصر اور محمود اچکزئی جیسے تجربہ کار لوگوں کو پیچھے کردیا گیا ہے، ان کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ یہ ایک سال میں بھی ایک اپوزیشن الائنس نہیں بنا سکے، پی ٹی آئی ابھی تک اکیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جو احتجاج کیا اور دھرنا دیا وہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے موجودہ امیر حافظ نعیم الرحمن سب سے مختلف ہیں، جماعت اسلامی کی آخری سب سے موثر مہم قاضی حسین احمد کی چلی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے حافظ نعیم کو امیر اس لئے منتخب کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ہم اپنی پارلیمانی قوت واپس حاصل کرسکیں، الائنس کے بغیر جماعت اسلامی کبھی بھی پارلیمانی قوت نہیں بن سکتی، انہوں نے یہ الائنس پہلے ن لیگ کے ساتھ کرکے دیکھ لیا ہے، اس کا ان کو بڑا نقصان ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ن لیگ مخالف ایک الائنس میں جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کی سائننگ میں شہباز شریف کا بڑا ہاتھ ہے اور اب ان کی اپنی بھی ایک آئی پی پی نکلی ہے، انہوں نے 63 کروڑ روپے سے زیادہ رقم خود بھی لی ہے۔انہوں نے کہا کہ رزاق داد کی جو آئی پی پی ہے اس کی چائینیز کمپنی مرکزی پارٹنر ہے، رزاق داد کو بھی آئی پی پی کانٹریکٹ شہباز شریف کا دیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ حافظ نعیم کی بات فورا مان لے، اس طرح تو ایک بڑا عالمی اسکینڈل بن جائے گا اور ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو خود کو ان لوگوں سے دور کرنا ہے جو عوام، جماعت اور فوج کا آپس میں لڑا رہے ہیں، اس کا فائدہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے غیر مقبول لوگ عمران خان کا نام فوج کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر