اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخرکرنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کومذاکرات کے لیے بلا لیا۔گڈز ٹرانسپورٹ نے 25 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کررکھی تھی۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافے کو واپس لیا جائے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ہڑتال موخرکرنے کا اعلان



