امیدہے عدالتیں جعلی نمائندوں سے ہماری جان چھڑائیں گی، اسد قیصر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتیں جعلی نمائندوں سے ہماری جان چھڑائیں گی، مینڈیٹ چوروں کی اپنی بیویاں اور بچے انہیں پارلیمنٹیرین نہیں مانتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی اجلاس بلالیں اور قرارداد پاس کردیں،ن لیگ کے 17 ایم این ایز کے علاوہ کسی کا ووٹ ہم تسلیم نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ نئے الیکشن کے بیان پرحافظ نعیم الرحمان سے بات کروں گا، عدالتوں نے جرات و بہادری دکھائی۔ امید ہے کہ عدالتیں جعلی نمائندوں سے ہماری جان چھڑائیں گی۔اسد قیصر نے کہا کہ یہ عوامی نمائندے نہیں ، ہم انہیں تسلیم نہیں کریں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی اور بانی پی ٹی آئی وزیراعظم ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر