ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس سے خطاب کی مذمت کردی

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس سے خطاب کی مذمت کردی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ نے امریکا اور اس کے قانون ساز ادارے کانگریس نے ایسے شخص کا استقبال کیا جس کی غزہ میں چھیڑی جنگ کو 10ماہ ہو رہے ہیں۔ فلسطینی بچے تل ابیب کے اس قصاب کی طرف سے ہر روز ذبح کیے جارہے ہیں اور امریکا اپنی کانگریس سمیت اس کے لیے چشم براہ ہو کر اس کی تعریف کر رہا ہے،ترجمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جرائم پیشہ اور اسرائیلی رجیم کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حامی 9ماہ سے زیادہ عرصے پر محیط نسل کشی کے باوجود تالیاں بجا رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم کو گلے لگا رہے ہیں،ایران کی طرف سے یہ بیان کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب میں ایران کے خلاف ایک اتحاد کی تشکیل کے مطالبے پر سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر ہیں۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر