پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج پیر تک ملتوی کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کو بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین و کارکنان کی رہائی کے لئے اسلام آباد میں ہونیوالا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ جمعہ کو احتجاج کی کال دے رکھی تھی، اجازت کے لیے قانونی راستہ اپنایاا ور ڈی سی کو 23 جولائی کو درخواست دی، ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا مگر ابھی تک عدالت نے احتجاج کے حوالے سے تحریری اجازت نہیں دی۔عامر مغل نے کہا کہ معزز عدالت نے دوران سماعت پیر 29 جولائی کو اجازت دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا مگر محفوظ فیصلہ بھی تاحال نہیں سنایا گیا، معزز عدالت اور قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں، پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر آج کے احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر