گوادر میں بی ایل اے دھماکہ کرنا چاہتی ہے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادرمیں سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے تو 80 جولائی کو کیوں گوادر میں جلسہ کیا جا رہا ہے گوادر میں بی ایل اے خود دھماکہ کرنا چاہتے ہیں کوئٹہ ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹ موجود ہے کہ ایل اے گوادر میں بی وائے جلسے کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے ۔بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئیانھوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے علاوہ جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے ہم سہولت دیں گے بلوچستان کی سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے: ریڈ زون میں پورا حکومتی نظام چلتا ہے ، جو بھی احتجاج کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ہاکی چوک کو مختص کرتے ہیں۔سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ رامنظم طریقے سے دہشت گردی میں ملوث ہے آئی جی کو اگر پنجاب سے بھی افسران بلانا پڑے تو بلائے، احتجاج کرنے والے پولیس کو تشدد کرنے پر اکساتے ہیں ، ہم احتجاج کا ایجنڈا جانتے ہیں لیکن پھر بھی ہم صبر کا مظاہرہ کیا بلوچستان کا پورا نظام کسی جتھے کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کا مزید کہنا تھا کہ ام بلوچ کو مخبر بنایا جا رہا ہے اور پنجابیوں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام اور فوج کے درمیان اختلاف پیدا کئے جا رہیہیں، فوج صرف پنجابیوں کی نہیں 28 ہزار بلوچ فوج میں ہیں بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے: یہ جنگ حکومت فوج سمیت سب نے مل کر لڑنا ہے ، بلوچ آزاد ہیں انہیں کسی آزادی کی ضرورت نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ مقدس ایوان نے امن وامان پر سیر حاصل گفتگو کی خضدار میں جمعیت کے رہنما او رپریس کلب کے صدر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، اللہ کرے عدالتیں قاتلوں کو سزائیں دیں ، ہم اسلم عمرانی کیقاتلوں کو بھی جلد گرفتار کریں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچستان میں امن وامان کو بہتر بنائیں گے اور پولیس لیویز کو ہر طرح کی جدید سہولیات فراہم کریں گے، پولیس کو اگر غیر سیاسی کرنا ہے تو مکمل غیر سیاسی کریں، آج سے پولیس کو مکمل غیر سیاسی سمجھیں۔ انھوں نے آجی کو حکم دیا کہا کہ میں آئی جی کو حکم کو دیتا ہوں کہ سڑکوں پر پولیس اور لیویز مل کر کام کریں۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر