فیصلہ کرلیا حکومت کو رہنے نہیں دینا : محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پختونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اس حکومت کو اب رہنے نہیں دینا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کاکہنا تھا کہ ہم نے یہ اتحاد کسی کے خلاف نہیں بنایا،اس ملک کی جڑیں ملک میں رہنے والوں نے خود کھوکھلی کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کچھ بھی ہو جائے اس حکومت کو نہیں رہنے دینا، کوئی ہمیں گالی نہ دے، گالیاں دینا ہمیں بھی آتی ہیں، ہم نے اس کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے، میں اللہ کے سوا کسی طاقت کو نہیں مانتا،جو مظلوم کا ساتھ نہیں دے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک بربادی کی طرف جائے، ملک بہت کمزور ہو چکا ہے، آئیں! پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنائیں جہاں عدل ہو، انصاف کا بول بالا ہو ،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہونی چاہیے۔ چیئرمین پختونخوا میپ کا مزید کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے، ملک میں دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر