آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری اور 24 کروڑ عوام کا ہے، حل نکالیں گے، انوار الحق کاکڑ

لاہور (نیشنل ٹائمز) سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری سمیت 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ آئی پی پیز کا معاملہ سینٹ میں زیر بحث ہے۔لاہور میں پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکا اجلاس ہوا۔ جس میں سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے شرکت کی۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انور الحق کاکڑ نے کہا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے ہیں ہم مسئلے کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔انھوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے چھوٹی موٹی لڑائیاں ہم نے پہلے بھی لڑی ہیں ، ہم جنگ بھی لڑتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھے نجومی ملک کے بارے مایوسی پھیلا رہے ہیں، ملک کا مستقبل روشن ہے۔اس موقع پر سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ سرکاری اداروں کی غفلت عوام پر ڈالی جا رہی ہے، پورا پاکستان ایک آواز کے ساتھ کہہ رہا ہے آئی پی پیز سے متاثر ہوئے ہیں، ہمیں ہر حال میں آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے حل تلاش کرنا ہو گا۔تقریب میں ایف پی سی سی کے پیٹرن انچیف اورصدر عاطف اکرام نے کہا کہ آئی پی پی پیز کے معاملے پر عدالت جا رہے ہیں، موجودہ ٹیرف پر انڈسٹری نہیں چلا سکتے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر