پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا،احتجاج سب جماعتوں کا حق ہے وہ کریں، اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال سمیت تمام فیصلے علامتی ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کو کھانے پینے کی عادت ہے اس لئے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، میں خیر سگالی کے طور پر کھانا بھجوا دیتا ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بات چیت کی گنجائش نہیں چھوڑی، سیاسی پارٹیاں اور سیاسی کارکنان ایسی حرکتیں اور باتیں نہیں کرتے، کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔وزیر دفاع نے کہاکہ پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا، پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، ہماری مشاورت جاری ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر