اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ڈی چوک پراحتجاجی مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا۔نادرا چوک، سرینا چوک اور ایکسپریس چوک پرکنٹینرز لگا دیئے گئے۔پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ سے کسی احتجاج کی اجازت نہیں ۔
جماعت اسلامی کے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ریڈزون سیل



