1500ٹن تیل لے جانے والا ٹینکر فلپائنی سمندری حدود میں ڈوب گیا

منیلا (نیشنل ٹائمز) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 15لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والا ٹینکر سمندر میں ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینکر سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا ،فلپائن کے وزیر نقل و حمل جیمی بوٹسٹا نے بتایا کہ فلپائن کے جھنڈے والے ایم ٹی ٹیرا نووا نامی آئل ٹینکر کے عملے کے 16ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے، تاہم حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے،جیمی بوٹسٹا نے کہا کہ آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کا پتہ چلا ہے لیکن تیز ہوائیں اور اونچی لہریں ریسکیو کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں، جبکہ تیل سمندر کی سطح کے بڑے حصے پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے،یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک روز قبل طوفان گیمی نے مون سون کی موسمی بارشوں میں شدت پیدا کردی تھی جس کے نتیجے میں میٹرو منیلا اور اس کے مضافات کا بڑا حصہ گہرے سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر