عزمِ استحکام سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عزمِ استحکام سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے، یہ آپریشن نہیں بلکہ حکمت عملی ہے، سرچ آپریشن پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی،غیر سرکاری مسلح افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔پشاور میں ہونے والے امن جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جائیگا اور ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی فورسز کی مدد لی جائے گی۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں بنوں واقعہ کے بعد جرگہ کےمطالبات پر غور کیا جائے گا۔حکومت خیبرپختونخوا ہ نے بنوں واقعے سے متعلق آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہوا ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی شرکت کریں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ مشران بھی شرکت کریں گے، حکومت کی جانب سے تسلیم کئے گئے بنوں جرگہ کے مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ضلع بنوں سے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کیلئے 5 رکنی وفد بھی پشاور پہنچ گیا ہے۔ اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوگا۔
بنوں سے اپیکس کمیٹی میں صوبائی وزیر پختون یار خان، صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان شامل ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے باز محمد خان، رکن صوبائی اسمبلی ملک عدنان وزیر اور چیمبر آف کامرس بنوں کے نائب صدر ناصر بنگش بھی اپیکس کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔پانچ رکنی وفد اپیکس کمیٹی کے سامنے 16 مطالبات پیش کرے گا۔مطالبات میں سرفہرست ’عزم استحکام‘ آپریشن کی مخالفت، اچھے اور برے طالبان کے مراکز کا خاتمہ، پولیس کو رات کے وقت گشت کرنے کی اجازت اور سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کے مطالبات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر