عوام اب پی ٹی آئی کے ساتھ دھرنے کیلئے نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عوام اب پی ٹی آئی کے ساتھ دھرنوں میں نہیں آئیں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی والوں کو پکڑتی جائے گی عدالتیں چھورٹی جائیں گی، مجھے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملتی نظر نہیں آرہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے جلدی باہر نکلتے نظر نہیں آرہے نہ ہی اقتدار میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دھرنے کی باتیں کی ہیں، عوام اب ان کے ساتھ نظر نہیں آرہے، عوام اب اپنے بچوں، روزگار اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، وہ باہر نہیں نکلیں گے، نہ تو عدالتی احکامات اور نہ پی ٹی آئی یا ن لیگ کے اقدام سے کوئی فائدہ ہو رہا ہے۔ایک سوال پر کہ کیا اسٹبلشمنٹ ن لیگ کے ساتھ ہے؟ اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ہر حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، ہماری پچھلی حکومت کے ساتھ بھی تھی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1994 سے لے کر آج تک جنہوں نے آئی پی پیز کا کانٹریکٹ سائن کیا وہ ایک کریمنل ایکٹ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری سڑا ہوا بدبودار جنازہ ایکسپائرڈ لیڈرز کا زیادہ دیر نہیں چل سکتا، بہت سے لوگ مجھے اقتدار میں آگے نظر نہیں آتے، نئے لوگ آئیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر