بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار، معافی مانگنے پر سیاست میں واپسی ممکن ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگ کر دوبارہ سیاسی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے عمران خان کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے اوراس کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے عمران خان کی غیر مستحکم سیاسی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جن لوگوں کے بارے میں نازیبا گفتگو کی، بعد میں ان ہی لوگوں کے پائوں پڑے، جیسے شیخ رشید، پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمان۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے اب تسلیم کرلیا ہے کہ جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال انہوں نے دی تھی، جو شاید معافی تلافی کی کوشش ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر عمران خان معافی مانگ کر دوبارہ سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کی حکمت عملی اور اس قسم کی حرکات اور روایات ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں لوگوں کی عدم شرکت کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی عوامی حمایت بھی ختم ہوجائے گی۔ وزیر دفاع نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں خطرناک رجحانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں بڑے خطرناک ٹرینڈز آئے ہیں، لیکن جو کچھ عمران خان نے کیا ہے، وہ سب سے زیادہ خوفناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر