پنجاب حکومت کا 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، صوبائی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزمان کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ۔پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں فہرست میں موجود ملزمان کو نوٹس جاری کرنے اور ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کی۔ پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شیخ رشید احمد، کنول شوزب سمیت 57 ملزمان کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کروای گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر