ایکس سروس مین سوسائٹی کا پی ٹی آئی مکمل پابندی کی حمائیت کا اعلان، 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو دہشت گرد قرار دیدیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) ایکس سروس مین سوسائٹی نے پی ٹی آئی مکمل پابندی کی حمائیت کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے، ملک کو ڈیجیٹل اور فزیکل دہشت گردی کاسامنا ہے ، بنوں سمیت مختلف علاقوں میں انتشاری گروپ نے ملک میں افرا تفری کا ماحول بنا رکھا ہے ایک طرف مخصوص سیاسی گروپ فوج کے اندر حملے کروا رہا ہے دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان امریکی اسلحے سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملے کر رہی ہے امریکی انخلاکے بعد بھی ہمارے آنگن میں 40لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں،بنوں میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔ موجودہ صورتحال پر حکومت جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سوسائٹی کے ترجمان عزیز اعوان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا امریکا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر افغانستان سے چلا گیا ہے، افغانستان میں لوگ جہاز سے لٹک کر چلے گئے۔ امریکا افغانستان سے جاکر ہمارے لیے دہشت گردوں کو چھوڑ گیا ہے، امریکا افغانستان میں 40 ہزار گاڑیاں بھی چھوڑ کر گیا ہے۔ امریکی انخلا کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں۔عزم استحکام کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرار داد کی منظوری افسوسناک ہے۔امریکہ، افغانستان سے جاکر ہمارے لیئے یہاں دہشتگردوں کو چھوڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 2024 میں ہمارے شہدا کی تعداد 575 ہوگئی ہے، 2016 میں دنیا میں جتنے دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے وہ ایران میں تھے۔پہلے سب سے زیادہ دہشت گردی عراق میں ہوتی تھی لیکن اب جو رپورٹ آئی ہے سب سے زیادہ دہشت گردی پاکستان میں ہوتی ہے انڈیا میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر ہے یہ تشویشناک ہے۔عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک ہیں جن کو دہشتگردی کا خطرہ ہے ۔ 2024 میں پاکستان دنیا میں دہشتگردی میں چوتھے نمبر پر ہے اور بھارت 14ویں نمبر پر ہے ،گزشتہ سال کے دوران دہشت گردی میں 56فیصد اضافہ ہوا۔صدرایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ ملک کو ڈیجیٹل اور فزیکل دہشت گردی کاسامنا ہے، دہشت گردی ہمارے ملک کا مسئلہ ہے، ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے10 ممالک کو دہشت گردی کا خطرہ ہے، امریکی انخلا کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہوئے ہیں، امریکا افغانستان میں نائٹ وژن گلاسز چھوڑ کرگیا جن سے ٹی ٹی پی ہماری فورسز پر حملے کرتی ہے، ان کی سوچ ہوسکتی ہے کہ پاکستان میں سی پیک نہ چلے۔ جو لوگ نشانہ لگا کر پاک فوج حملے کرتے ہیں اس کی وجہ پاکستان کو کمزور کرنا اور سی پیک کو روکنا ہے، اِن سب باتوں سے بالا تر ہو کے ہمیں افغان حکومت سے بات کرنی چاہیئے، ہمارے سارے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونا چاہئیں ۔ افغانستان کے ساتھ ہماری وسیع سرحدیں ہیںہمارابارڈر پر2640 کلو میٹر پر محیط ہے ۔ انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق ہمارے 23 ہزار میں سے 10 ہزارجوانوں کی شہادت دہشت گردی سے ہوئی یہ جو لوگ نشانہ لگا کر ہماری فوج پر حملے کرتے ہیںاس کی وجہ پاکستان کو کمزور کرنا اور سی پیک کو روکنا ہے اِن سب باتوں سے بالا تر ہو کے ہمیں افغان حکومت سے بات کرنی چاہئے ہمارے سارے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلق ہونے چاہئیںنہوں نے کہا کہ بنوں سمیت مختلف علاقوں میں انتشاری گروپ نے ملک میں افرا تفری کا عالم شروع کیا ہوا بنوں میں بھی انتشاری ٹولہ نے حملہ کیا کینٹ سمیت کئی اہم تنصیبات پر حملہ کیا گیا سوشل میڈیا کے لوگوں کے زور پر ملک میں افراتفری کا عالم بنایا جارہا ہے سیاسی گروپ فوج کے اندر حملے کروا رہا ہے سیاسی گروپ سپریم کورٹ پر حملہ کروا رہا ہے سیاسی ٹولہ پاکستان کو بدنام کر رہا اپنی فوج ادارے کے لوگوں کو شہباز گل فوج کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے ۔ہندوستان کے لوگ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے گیت گا رہے ہیں ملک کے اندر افواج ختم ہونے سے ملک میں امن کیسے آئے گا 9 مئی واقعات میں ملوث لوگ دہشت گرد ہیں تحریک انصاف پر مکمل طور پر پابندی عائد ہونی چاہیے ہمارا ملک اورافواج ہے تو سب کچھ ہے موجودہ سپہ سالار پاکستان کو مقدم رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے موجودہ صورتحال پر حکومت جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ ملک میں کوئی مارشل لا نہیں رول آف لا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر