انگلینڈ میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ، 23 لاکھ افراد جرائم میں ملوث ہیں، رپورٹ

لندن (نیشنل ٹائمز) انگلینڈ اور ویلز میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے روزانہ 3 ہزار واقعات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے اسے قومی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے دو اداروں کی جانب سے مرتب کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر 12 میں سے کم سے کم ایک خاتون ہر سال تشدد کا نشانہ بنتی ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے حوالے سے سینیئر پولیس چیف میگی بلِتھ کا کہنا تھا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد قومی ایمرجنسی ہے۔ سٹڈی کے مطابق 2023-2022 میں پولیس کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے 10 لاکھ سے زائد واقعات ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں 2019-2018 کے درمیان اور گذشتہ برس 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، پولیس کو سب سے زیادہ گھریلو تشدد کے واقعات سے نمٹنا پڑ رہا ہے۔اس سٹڈی کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے 20 میں سے ایک یا 23 لاکھ افراد سالانہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے جرم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔پولیس چیف کا مزید کہنا ہے کہ یہ محتاط اندازے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پولیسنگ میں زیادہ جرائم رپورٹ نہیں ہوتے، ہم صرف چند واقعات کو ہی دیکھتے ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان دو ممالک میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں وبا کی طرح اضافہ ہوا ہے۔میگی بلِتھ کہتی ہیں کہ حکومت کو فرسودہ کریمینل جسٹس سسٹم میں اصلاح کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2013 سے 2022 کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال کے واقعات میں 435 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کی تعداد 20 ہزار سے ایک لاکھ 7 ہزار تک جا پہنچی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب کم عمر مجرم جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں، اب ایک مشتبہ کی اوسط عمر 15 سال ہے۔برطانیہ کی وزارت داخلہ نے گذشتہ برس فروری میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو عوامی تحفظ کے لیے قومی خطرہ قرار دیا تھا۔گذشتہ سال کے دوران 4 ہزار 500 سے زیادہ نئے پولیس افسران کو زیادتی اور سنگین جنسی جرائم کی تحقیقات کی تربیت دی گئی۔سٹڈی کے مطابق دسمبر 2022 سے دسمبر 2023 تک ایک سال کے دوران بالغوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر