لاہور(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا پرامن ہوگا، آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، عوام ظالموں سے اپنا حق چھین کر لیں گے،موجودہ حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی، ہم نہیں کہتے کہ اس حکومت کو اٹھا کر پھینک دیں، سپریم جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق حکومت بنائی جائے، سپریم کورٹ موجودہ حالات میں عوام کو آئینی جمہوری حق دلائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری، سیاسی حق ہے، پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سول ملٹری بیوروکریسی، ججز ریٹائرڈ ہوکر کنٹریکٹ پر اعلی عہدے لے لیتے ہیں، حکمران اشرافیہ مال بناتی یا باہر چلی جاتی ہے، ہمارے فیصلے وہ لوگ کیوں کریں جن کا ملک سے کوئی تعلق نہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ سوچے لوگ کیوں باتیں کرتے ہیں؟، جمہور کی رائے کو تسلیم کرنا پڑے گا، سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں پوری عزت سے رہنا ہے، موجود حکومت کی پوری دنیا میں کوئی ساکھ نہیں، ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ بلوں میں سلیب سسٹم ختم کیا جائے، گھریلو، کمرشل، صنعتی ٹیرف کم کیا جائے، تنخواہ دار طبقہ اور اشیائے خورونوش پر عائد ناجائز ٹیکسز واپس لیے جائیں، عوام کا حق مانگتے ہیں بھیک نہیں، حکمران سیاسی اشرافیہ کی بے جا مراعات ختم ہونی چاہییں،سوشل میڈیا پر پابندی مسائل کا حل نہیں، ادارے آئین پر عملدرآمد کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا، موجودہ دور میں نوجوانوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، ہمیں یہاں رہنا ہے اور پوری عزت سے رہنا ہے۔
جولائی کا دھرنا پرامن ہوگا، آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا، حافظ نعیم



