بانی پی ٹی آئی بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، احتجاج کی کال دینے کے اعتراف کی بات بانی پی ٹی آئی کا سیاسی بیانیہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں، بنوں میں جو ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا، یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب کوئی اعتبار نہیں کرے گا۔ابھی تو اعتراف کیا ہے یہ پیروں میں پڑ جائیں گے۔و زیردفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں ، پرویز الٰہی ، شیخ رشید اور فضل الرحمان کے پائوں پر گرے ہیں ، اعتراف کی بات بانی پی ٹی آئی کا سیاسی بیانیہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے جو آئی پی پی پر پریس کانفرنس کررہے وہ خود اسکے الٹ کام کررہے ہیں ، ان کی اپنی کالونیوں میں رولا پڑا ہوا ہے۔بنوں کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ بنوں میں جو ہوا ان کی سرپرستی میں ہوا، حملے کی ہدایت دینے والا کس طرح پاکستانی ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے ہر جگہ پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگ لیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، یہ تلملائے ہوئے لوگ ہیں یہ ملک بیچ دیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تو ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے، یہ بندہ ترلے کرے گا تو اس پر کون اعتبار کرے گا کیونکہ انہیں اپنی ذات کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اوورسیز ایکٹیوسٹس کی پوری فوج بھرتی کی ہوئی ہے قانون سازی ہونی چاہئے کہ جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہیں انکے حقوق سلب ہونے چاہئے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر