پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب

لاہور (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیخ اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہوں گی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ، دائر درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر