ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کیلئے اضافی ایکویپمنٹ کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس

لاہور (نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے اضافی عدالتی اخراجات کا سخت نوٹس لے لیا۔ ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کیلئے اضافی ایکویپمنٹ کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اخراجات کی حد تک 7 جون کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم انسٹال ہے، پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ویڈیو لنک سے متعلق نئے ایکویپمنٹ کی خریداری کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 7 جون کو اضافی ایکویپمنٹ کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر