ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، عمر ایوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ سیاسی حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے بطور وزیر خزانہ میڈیا سے گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسمگلنگ پر بات کی تو وہ بتایا جائے کہ بارڈر پر ڈیوٹی کون دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کیوں اور کیسے اسمگل ہو رہی ہیں؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،اسد قیصر اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمر ایوب نے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے حوالے سے کہا کہ پولیس نے تمام بیان حلفی تحویل میں لے لیے، رئوف حسن بزرگ اور کینسر کے مریض ہیں لیکن انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی آج کی ریڈ ہمارے ممبران اسمبلی کے بیان حلفی ہتھیانے کا بہانہ تھا، ہماری ایجنسیز سے برداشت نہیں ہو رہا کہ پی ٹی آئی کو یہ نشستیں کیوں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتے ہیں قانون کی پاسداری سے ملک ترقی کرتا ہے، پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی اس وقت معیشت کی گروتھ چھ فیصد تھی، پی ڈی ایم حکومت میں معیشت کی گروتھ منفی میں چلی گئی تھی۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی ہر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز چل رہے ہیں، پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کروایا۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے دور میں پنجاب میں گندم امپورٹ کی گئی، گندم کا سیزن آنے ہر ہمارے کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی، انوارلحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی بھی گندم ایشو پر لڑائی ہوئی جبکہ اب بھی سگریٹ ، ڈیزل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے سوال اٹھایا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر اسممگلنگ کون کروا رہا ہے؟ کیا بارڈر پر پٹواری ہیں جو اسمگلنگ کروا رہے ہیں، اس کے لیے تو ہمارے پاس وسائل ہی نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانا چاہتا ہو ںآرٹیکل 7 کے تحت ریاست کا احترام کریں، تمام ادارے بشمول فوج ارٹیکل 7 کے تحت ریاست کے ماتحت ہوتے ہیں، عمر ایوب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج کی پریس کانفرنس حکومت کی نااہلی کے خلاف فرد جرم تھی، انہوں نے اسمگلنگ پر بات کی، کیا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر پٹواری ڈیوٹی دیتے ہیں، ایران سے 550 ارب روپے کی پیٹرول کی اسمگلنگ ہوتی ہے، تو بتائے بارڈر پر ڈیوٹی کون دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کیوں اور کیسے اسمگل ہو رہی ہیں؟ منشیات کی اسمگلنگ عروج پر ہے، ان کو پکڑیں ۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے عراق، لیبیا اور شام کی مثالیں دیں کہ وہاں حالات خراب ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور فوج کے ترجمان نے بلکہ فناانس منسٹر کے طور پر پریس کانفرنس کی، وہ پریس کانفرنس سے پہلے وزیراعظم ہائوس سے بے نامی اکائونٹس کے بارے میں پوچھ لیتے، جس کے لیے ایان علی منی لانڈرنگ کرتی تھی اور اس میں نام آصف زرداری کا آتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے سمدھی صابر مٹھو کی اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آگئی ؟ منشیات کی سمگلنگ پاکستان میں عروج پر ہے یہ کون لوگ کر رہے ہیں انہیں سامنے لایا جائے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مراد سعید چھپا ہوا ہے کیونکہ اس نے دہشت گردی کرنے والوں کو نشاندہی کی تھی، جو لوگ کمیونٹی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، ڈی جی کہتے ہیں کہ حکومت نے امپورٹس روکی تو اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، اسمگلنگ کے تحت مہنگی گاڑیاں اور دیگر چیزیں لائی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیکٹا 2008 میں بنا تھا جس پر مختلف رپورٹ آتی رہی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دہشت گردی کم ہوئی تھی، ہائبرڈ نظام اس ملک میں مزید نہیں چل سکتی، وزیر اعلی علی امین کہتے ہیں جو ریاست کا لبادہ اڑھ کر چھپتے ہیںن ان کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیاسی جماعت کا مرکزی دفتر پارلیمان کی بنیاد ہے، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ پر آج ریڈ کی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے مرکزی سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لیا، بغیر کوئی نوٹس ہمارے پارٹی سیکریٹریٹ پر دھاوا بول دیا گیا اور تمام جگہوں کی تصاویر بنائی گئیں جبکہ مجھے نہیں رئوف حسن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سیاسی جماعت کے دفتر پر حملہ قابل جواز نہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی ہے، تھی اور رہے گی، 3 کروڑ لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر