جو شخص ملک اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف بات کرتا ہے ہم اس کے خلاف ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ جو شخص ملک اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف بات کرتا ہے ہم اس کے خلاف ہیں،بنوں اور مردان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ امن مارچ کیلئے آئے تھے، کیا وہ دہشت گرد تھے،ہائی سیکیورٹی میٹنگ کے بعد وزیر دفاع کو چاہیے تھا کہ وہ قوم کو پالیسی سے متعلق بتاتے،حکومت کی کمزوری اور نان پروفیشنلزم کی وجہ سے معاملات غلط چل رہے ہیں،،ڈیجیٹل میڈیا سے کونسی دہشت گردی ہوئی ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا، آپ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے بجائے دہشت گردوں کے اڈوں پر چھاپے ماریں،رئوف حسن الیکٹرانک میڈیا کو ڈیل کرتے ہیں ڈیجیٹل میڈیا سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے علی محمد خان نے کہا کہ میں اس وقت اڈیالہ جیل میں تھا، میڈیا پر دیکھا کہ میڈیا سنٹر پر چھاپہ پڑا ہے،بانی پی ٹی آئی نے اس کاروائی پر افسوس کا اظہار کیا، یہاں پر آئین کی پاسداری نہیں ،بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،آخر کیا ایسی بات ہوئی کہ ایسی کاروائی کی گئی،ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے بات ہوئی ہے ہمیں ابھی تک کوئی سمجھ نہیں آرہی،رئوف حسن الیکٹرانک میڈیا کو ڈیل کرتے ہیں ڈیجیٹل میڈیا سے ان کا کوئی تعلق نہیں،ڈیجیٹل میڈیا سے کونسی دہشت گردی ہوئی ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا، سوشل میڈیا پر پارٹی کے حوالے سے آگاہ رکھا جاتا ہے،کسی پارٹی کے بیانیے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے بجائے دہشت گردوں کے اڈوں پر چھاپے ماریں،بانی پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت کی اجازت دی ہوئی ہے،دہشت گردوں کے اڈوں پر چھاپے ماریں ہم آپ کے ساتھ ہیں،پریس کانفرنس کرنے کا کام وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کا ہے،حکومت کی کمزوری اور نان پروفیشنلزم کی وجہ سے معاملات غلط چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کرکٹ کی کٹیا تو ڈبو دی ہے اب پتہ نہیں کس چکر میں ہیں،وزیر اطلاعات سابق وزیراعظم ، سابق صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر پ آرٹیکل 6لگانے کی بات کرنے کیلئے آ جاتے ہیں،قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے کوئی وضاحت دینے کیلئے تیار نہیں،بنوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ امن مارچ کیلئے آئے تھے، کیا وہ دہشت گرد تھے،مردان میں لوگ امن مانگنے کیلئے آئے تھے،ہائی سیکیورٹی میٹنگ کے بعد وزیر دفاع کو چاہیے تھا کہ وہ قوم کو پالیسی سے متعلق بتاتے،جو شخص ملک اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف بات کرتا ہے ہم اس کے خلاف ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر