سوڈان، خواتین خوراک کے بدلے فوجیوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور

خرطوم (نیشنل ٹائمز) جنگ زدہ سوڈان میں خواتین اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور ہیں ،برطانوی اخبار دی گارڈین میں سوڈان کی خانہ جنگی پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔ جس میں خواتین پر ہونے والے جنسی تشدد اور استحصال کی وہ دل خراش کہانیاں بیان کی گئی ہیں جنھیں سن کر انسانیت شرما جائے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حقائق سوڈان کے شہر اومدرمان سے فرار ہونے والی دو درجن سے زائد خواتین نے صحافی کو بتائے ہیں۔ جس کے بعد جنسی زیادتی کی شکار کئی دیگر خواتین نے بھی رابطہ کیا ہے،گارڈین سے بات کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ میرے والدین بہت بوڑھے اور بیمار ہیں اور جسم کے بدلے کھانا حاصل کرنا، ہمارے پاس بس یہی واحد راستہ بچا ہے اس لیے میں نے اپنی بیٹی کو کبھی کھانا تلاش کرنے باہر نہیں جانے دیا۔ میں خود فوجیوں کے پاس گئی،ان خواتین نے بتایا کہ جنگ زدہ سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصے میں درجنوں خواتین کو فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں،خواتین کا مزید کہنا تھا کہ خوراک یا امدادی سامان تک رسائی حاصل کرنے واحد طریقہ فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات ہی رہ جاتا ہے،ایک اور خاتون نے گارڈین کو بتایا کہ فوجیوں نے ہماری اپنے ہی تباہ حال گھروں کو واپسی کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے پر دباو ڈالا بصورت دیگر ہمیں اپنے ہی گھروں میں جانے نہیں دیا گیا،ایک خاتون نے بتایا کہ اسے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے بعد خالی گھروں سے کھانا، باورچی خانے کا سامان اور پرفیوم لینے کی اجازت دی گئی۔ میں نے یہ صرف اس لیے کیا کیونکہ میں اپنے بچوں کو کھانا کھلانا چاہتی تھی،شہر کے مکینوں نے بھی بتایا کہ انھوں نے فوجی سپاہیوں کو عورتوں کو خالی گھروں میں لاتے دیکھا ہے جہاں خواتین کو قطار میں کھڑا کیا جاتا اور ہر فوجی اپنے لیے کسی ایک خاتون کو چنتا،21سالہ لڑکی نے گارڈین کو بتایا کہ اس نے کھانے اور ضروری سامان لینے کے لیے اپنے گھروں کو جانے کی اجازت کے بدلے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے تھے لیکن جب میں نے دوبارہ ایسا کرنے سے انکار کیا تو فوجیوں نے میری ٹانگیں جلا دیں،ایک اور خاتون جنھیں گزشتہ برس مئی میں گوشت کی پروسیسنگ فیکٹری میں فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، نے بتایا کہ صرف ایک علاقے میں ہم جیسی درجنوں خواتین ہیں،گارڈین سے ایک فوجی نے بات کی اس نے کسی بھی ایسے واقعے میں خود کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔ یہ بہت ہی برا ہے۔ اس شہر کے گناہوں کی مقدار کبھی معاف نہیں ہو سکتی،یاد رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی اور متحرک عسکری گروپوں کے درمیان جنگوں اور ایک دوسرے کے علاقوں پر قبضے کے لیے جھڑپوں میں گزشتہ برس اپریل سے تیزی آئی ہے،اقتدار کی اس جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 50ہزار تک جا پہنچی ہے۔ اس جنگ نے دنیا کا بدترین نقل مکانی کا بحران پیدا کیا ہے جس کے نتیجے میں 11ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے اور ملک کو قحط کے دہانے پر آگیا۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر