بنوں واقعے کو بنیاد بناکر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، اسد قیصر

پشاور(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بنوں واقعے کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے جواز پیدا کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار صوابی کی حلف برداری کے موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بنوں کا واقعہ جو ہوا ہے یہ ایک نیا ڈرامہ شروع کر رہے ہیں لیکن ہم کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جو حالات ہیں اس کے بعد ملکی اداروں، آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوچکا ہے جبکہ مجھے تو ڈر لگ رہا ہے خدانحواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم تنگ آ چکے ہیں اب بارود، بندوق اور بم دھماکے نہیں چلیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ آپ نے 40، 45 سال ہم پر جنگیں مسلط کیں اور ہم سے قلم چھین کر ہمارے ہاتوں میں بارود و کلاشنکوف دیا، ہمارے بچوں سے امید لے کر آپ نے مایوسی دی اب کہتے ہو کہ آپ دہشت گرد ہیں، آپ نے افغانستان کے ساتھ تعلقات ختم کرکے ان کے ساتھ سرحد بند کر دی۔انہوں نے کہا کہ حلفا کہتا ہوں کہ پنجاب سے چار پانچ ایم این ایز کو اداروں کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے، انہیں وزارت اور پیسوں کی لالچ دی جا رہی ہے، اگر وفاداری تبدیل نہ کی تو اینٹی کرپشن اور نیب آپ کے اوپر ایف آئی آر کر دیں گے، آئینی عدالتیں بناتے ہو تو پھر پارلیمنٹ کا کیا کام، اس کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ کو ختم کرو اس کی کوئی حیثیت نہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بحیثیت سیاستدان مجھ سے بھی غلطیاں اور غلط فیصلے ہوئے ہوں گے، اگر میں نے کوئی غلطی کی ہے تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے لیکن یہ نہیں کہ اس کی وجہ سے آپ پورے نظام کو لپیٹ دیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ منظور پشتون سے کہتا ہوں خدارا ایسا کام نہ کریں جو قانون کے خلاف ہو بلکہ جو کام کریں آئین و قانون کے اندر کریں لیکن ایک بات میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جو لوگوں کو دوسری طرف لے جائے۔اسد قیصر نے ڈسٹرکٹ بار کے لیے 10 لاکھ اور تحصیل بار کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر