وزیر اعظم سے کہوں گا، بنوں واقعے کی جے آئی ٹی بنائی جائے، امیر مقام

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)بنائی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، امن اور معیشت ک یمعاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی بڑی بڑی باتیں کررہا ہے، مزید کہا کہ 9 مئی کو ملک میں مخصوص ٹولوں نے فساد برپا کیا۔ وفاقی وزیر کر کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ بنوں واقعے کی انکوائری کرائیں گے، آپ کیا انکوائری کرائیں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنوں واقعے کی جے آئی ٹی بنائی جائے۔ مزید کہا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی جےآئی ٹی بنائی جائے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی ہم نے 40 سال میزبانی کی، کچھ شرپسند عناصر نے خاکی وردی کو بدنام کیا، یہ خاکی وردی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ مشکل میں آتے ہیں اسی خاکی وردی کو بلاتے ہیں ، وزیر اعظم اور آرمی چیف ملک کے معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں نے پٹاخا بھی نہیں دیکھا وہ دہشت گردی پر کیسے بات کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر