ایک جلسہ کرنا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ایک جلسہ کرنا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟ ۔ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، شعیب شاہین ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ 4 دن تھریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) والے آئے، سڑکیں بھی بند تھیں لیکن کوئی مقدمہ کوئی کچھ نہیں ہوا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کریں مگر ہم کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا حق ہے، کمشنر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آرڈر کرے گی تو وہی دیکھیں گے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے دریافت کیا کہ شعیب شاہین صاحب کوئی بات نہیں بن رہی؟شعیب شاہین نے جواب دیا کہ نہیں سر، چیف کمشنر کہتے ہیں میں نے اپنا آرڈر کر دیا ہے، اب ہائی کورٹ آرڈر کرے گی تو دیکھیں گے، تحریکِ لبیک والے تو محرم کے دوران ہی بغیر اجازت فیض آباد پر آ کر بیٹھ گئے، ان کے خلاف تو کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا فیض آباد دھرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی موجود ہے۔ اس پر اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ چالیسویں تک جلسہ نہ کریں، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ چہلم کب ہے؟ کیا 14 اگست نہیں منا رہے؟ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے لیکن ملک میں دیگر ایکٹیوٹیز بھی تو چل رہی ہیں، انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل سے دریافت کیا کہ ایک جلسہ کرنا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟ چہلم کے بعد آپ کہیں گے بارشیں بہت آ گئیں، پھر کہیں گے سردی بہت ہو گئی، یہ تو پھر نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، ایسا نہ کریں۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ایف نائن پارک میں جماعت اسلامی کا جلسہ ہوا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ این او سی ملنے کے ساتھ بیان حلفی دینا ہوتا ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے ان کو بلایا بھی تھا۔ عدالت نے کہا کہ ساتھ بیٹھانے کا مقصد یہ تو نہیں تھا چائے کا کپ پلانا ہے، آپ نے آرڈر کرنا تھا ، ایڈووکیٹ جنرل صاحب لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے لیکن بیلنس رکھیں، انہوں نے ایک جلسہ کرنا ہے کیا اس میں غلط ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ چہلم کے بعد یہ رکھ لیں، 25 اگست کے بعد جلسہ رکھ لیں، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا 14 اگست کی ساری تقریبات ختم ہو گئیں ؟ ایسا نا کریں۔ شعیب شاہین نے بتایا کہ ٹی ایل پی کی بات ان سے کی تو انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی نے کون سا ہم سے پوچھ کر کیا ہے ، شعیب شاہین کی بات پر چیف جسٹس عامر فاروق مسکرا گئے۔ بعد ازاں ، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمہ کیا کہ آپ اجازت واپس لینے سے پہلے ان کو بلا تو لیتے، ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہم نے بلایا تھا ان میں سے کوئی نہیں آیا ، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے ہمیں نہیں بلایا بلکہ کنٹینر ہمارے اٹھا لیے، پھر 10 لاکھ لے کر واپس کیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جلسہ ان کا حق ہے، ہم اس کیس میں حکم نامہ جاری کریں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اور درخواست گزار کو دوبارہ ملاقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر کو ہم نے اِنہیں چائے پلانے کے لیے ملاقات کا نہیں کہا تھا بلکہ یہ ملاقات کریں اور اس میں جلسے سے متعلق معاملات طے کریں، میں گزشتہ آرڈر والی ہدایات دہراتے ہوئے درخواست نمٹا رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر