پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔پیر کو پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے احمد وقاص جنجوعہ کو 29 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر