خیبرپختونخوا، سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام غیر تسلی بخش ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کے 25 سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 8 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پی پی پی موڈ پر چلایا جائے گا، پشاور سمیت دیگر اضلاع میں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، شعبہ تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی معیار بہتر نہیں ہو رہا، سرکاری سکولوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے پی پی پی موڈ پر جانا ضروری ہے۔ فیصل ترکئی نے مزید کہا کہ 21 فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے لیکن معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر