9 مئی مقدمات، شاہ محمود کی ویڈیو لنک پیشی کی استدعا مسترد

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے کیسز میں جیل ٹرائل میں خود پیش ہوں۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، سابق وزیر خارجہ کو چار روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت مقدمات کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا تاہم پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر