کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو دھرلیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ہنی ٹریپ ہوگئے، آمنہ عروج نامی خاتون نیخلیل الرحمان کوگھربلا کرساتھیوں کیہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اورلوٹ لیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خاتون سمیت چارملزم گرفتارکر کیواقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ ڈرامہ نگاراورمعروف رائٹرخلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا۔خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے۔ خلیل الرحمان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے خلیل الرحمان کوگاڑی میں بیٹھایا اورایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ گن پوائنٹ پران سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوالیے۔ نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی۔ایف آئی آرکیمطابق خلیل الرحمان کوکہا گیا تمھیں مارنے کا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپائو ں کے قریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنیوالی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید چھان بین کی جارہی ہے۔
خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار



