بیروت (نیشنل ٹائمز) لبنانی مسلح ملیشیا حزب اللہ نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر حالیہ حملے کے بعد دھمکی دی ہے کہ اس کی طرف سے اسرائیل پر پہلے سے زیادہ اور خطرناک حملے کیے جائیں گے، حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر پہلے سے زیادہ خطرناک حملے شروع کررہی ہے،حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے صیہونی دشمن کی طرف سے اٹھایا گیا احمقانہ قدم پورے خطے میں ایک انتہائی اہم تصادم کے ایک نئے اور خطرناک مرحلے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
اسرائیل پر پہلے سے خطرناک حملے کریں گے، حزب اللہ کا انتباہ



