ممبئی، موسلادھار بارش سے سڑکیں جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگیں، پروازیں متاثر

ممبئی(نیشنل ٹائمز) ممبئی میں مسلسل چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، جس سے سڑکیں جھیلوں کا مںظر پیش کر رہی ہیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔سڑکوں اور ریلوے لائنوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، شدید بارشوں اور خراب موسم کے باعث پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوگئی، کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ادھر ا تراکھنڈ میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ممبئی اور ساحلی علاقے کونکن کے کچھ اضلاع سمیت ریاست مہاراشٹر کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، مقامی انتظامیہ ، شہری ادارے، پولیس وغیرہ کو ہندوستانی محکمہ موسمیات سے موسم کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لینی چاہئے اور شہریوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔



  تازہ ترین   
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر