حالات یہ ہیں کہ پتانہیں چل رہا کو کس کے ساتھ کھڑا ہے، نقصان صرف پاکستان اور عوام کاہورہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات یہ ہیں کہ پتانہیں چل رہا کو کس کے ساتھ کھڑا ہے اور اس صورتحال میں نقصان صرف پاکستان اور عوام کاہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام المرکز اسلامی میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ،صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم نے شرکت کی ، پاکستان بزنس فورم کے مرکزی صدر کاشف چودھری ،سرحد چیمبر کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے، گول میز کانفرنس میں عوام دشمن بجٹ 2024 اور تاجر برادری کی مسائل بھی زیر بحث آئے۔ حافظ نعیم الرحمان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں ،تعلیم، صحت و سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جا رہا ہے، پاکستان میں بہترین جرنلز ہے جو حکومت کرتے ہیں، پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھ میں نظام کے باوجود سود و قرضے چڑھ گئے ہیں، فوجی ڈکٹیٹر، بیورکریٹس ناکامی کو تسلیم کرلیں، بنوں واقعہ ہوا ، عرصہ سے ارباب اختیار کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بات نہیں مانی گئی۔ 2001 سے قبل پاکستان میں ناخوشگوار واقعات نہیں ہوتے تھے، امریکی وزرات خارجہ کی ایک فون کال پر جنرل مشرف نے ان کے تمام مطالبات مان لئے، مشرف نے کہا تھا کہ اس کے بدلے ڈالر ملیں گے ، ڈالر ملیں ہونگے مگر عوام کو نہیں ملے، لوگوں کو دہشت گرد بنانے کی فیکٹریاں کس نے بنائی ، جب دہشت گردی ہوئی تو فوجی آپریشن کئے گئے، سید منور حسن نے اس لئے گو امریکہ گو کے نعرے لگائے تھے،کولیٹرل ڈیمیج سے فاصلے بڑھتے ہیں دوریاں پیدا ہوتی ہے، خیبر پختونخوا کابارڈر پہلے محفوظ تھا،امن عوام کی ضرورت ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، افغانستان بھائی ملک ہے، موجودہ حالات میں ملک دشمن و دیں دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں، موجودہ صورتحال میں انڈیا ، اسرائیل امریکہ خوش ہوتا ہے، قوم نئی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتی ،خود کو بھی ٹھیک کریں اور سب کو بیٹھائیں، پاکستان کو توڑنے والے گروپس کو آگے لانے کی کوشش کی جاتی ہے، اسلام مذہب نہیں نظام زندگی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا پوچھنا چاہتا ہو ان پارٹیوں سے جو ری الیکشن چاہتی ہیں اس سے سوال ہے کہ کیا پچھلے انتخاب کا فارم 45 موجود نہیں؟ ،ری الیکشن نئے سودے بازی کی کوشش ہوگی ، ملک کو جمہوری رائے سے چلانا چاہئے، غلطیوں کو تسلیم کریں، آگے بڑھنے کے لئے ساتھ دینا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی ملک میں واحد جمہوری پارٹی ہے، لوڈ شیڈنگ پیدا کرنے کی صلاحیت 41 ہزار میگاواٹ ہے، کتنی آئی پی پیز ایسی ہے جنہوں نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی اور اربوں روپے لئے، 2800 ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر لینا ظلم ہے، تنخواہ دار طبقے نے 375 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ہزاروں ایکڑ زمینوں والوں نے 4،5 ارب ٹیکس جمع کیا، ۔تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر سہولت بھی ملنی چاہئے، فری یونٹ ،فری بجلی ختم کرو تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ آپ سنجیدہ ہے، ہم تاجر ،علما، طلبہ سے اتحاد کر رہے ہیں، حق دو عوام کی تحریک شروع کر رہے ہیں، آئی پی پیز کو قوم کے سامنے لے آو، چائنہ کیساتھ دوستی رکھو بھکاری نہ بنو ، ان کے ساتھ بات کرو، آٹا ،گھی ،چاول ،دالوں پر ٹیکس لگانا کونسی عوام کی خدمت ہے، آئی پی پیز معاہدوں کو ریوائز کرنے،بجلی ریٹ کم کرنے اور ٹیکسز ختم کرنے کے لئے حق دو تحریک 26 جولائی سے ا سلام آباد میں شروع ہوگی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر