چیمپئینز ٹرافی 2025، حسن علی نے تحفظات کا اظہار کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی کونٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹاکر دیکھیں تو انکے پلئیرز بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلہ اور پالیسیز کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ حسن علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اسکے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی البتہ اسکے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔ دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لیے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروایا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر