راولپنڈی، تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، دوبچوں سمیت دس افراد زخمی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے سلہہ سوڑ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار مسافر جاں بحق، دو بچوں سمیت دس زخمی ہوگئے۔ مسافر وین سوڑ سے کہوٹہ کی جانب آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین 65 سالہ بزرگ خاتون مقصود بی بی، 60 سالہ خورشید بیگم، 40 سالہ رقیہ بی بی اور 46 سالہ مرد شفیع اللہ جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں دو بچوں سمیت دس مسافر زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ زکا گیلانی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 اور امدادی کارکنوں نے جاں بحق و زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر